ورلڈ ٹونٹی : بنگلہ دیش نے عمان کو با آسانی ہرا کر مین راؤنڈ میں جگہ بنا لی
اتوار 13 مارچ 2016 23:07
دھرم شالا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔13مارچ2016ء ) ورلڈ ٹونٹی کے آخری کوالیفائر مقابلے میں بنگلہ دیش نے عمان کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 54رنز سے شکست دیکر مین راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ۔ دھرم شالا میں کھیلے گئے میچ میں عما ن نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے کھیلنے دعوت دی تو بنگال ٹائیگرز نے تمیم اقبال کی شاندار سنچری کی بدولت 20 اوور ز میں 180رنز بنا ڈالے۔
تمیم اقبال نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کی پہلی سنچری سکور کی ، وہ 63گیندوں پر 10چوکوں اور 5چھکوں کی مددسے 103رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے ،ان کے علاوہ صابر رحمان 44رنز کیساتھ نمایا ں بلے باز رہے ۔عمان کی جانب سے للچیتا اور خاور نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ۔ عمان نے ہدف کا تعاقب شروع کیا توانکی اننگز کے 9ویں اوور میں بارش نے میچ روکدیا جس کے بعد عمان کو جیت کے لیے 12اوورز میں 120رنز کا ہد ف ملا تاہم اسکی پوری ٹیم12اوورز میں محض 65رنز سکور کرسکی ، عمان کی جانب سے جتندر 25اور الیاس 13رنز کیساتھ نمایاں بلے بازرہے۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.