تمیم اقبال تینوں فارمیٹ میں سنچری بنانے والے پہلے بنگلہ دیشی کھلاڑی بن گئے

اتوار 13 مارچ 2016 23:38

تمیم اقبال تینوں فارمیٹ میں سنچری بنانے والے پہلے بنگلہ دیشی کھلاڑی ..

دھرم شال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13مارچ۔2016ء) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپنر تمیم اقبال کی ورلڈ ٹی 20 میں عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، انہوں نے اومان کے خلاف اہم میچ میں کیریئر کی پہلی سنچری داغ دی اور ہزار رنز بھی مکمل کرلئے۔ وہ تینوں فارمیٹ میں سنچری بنانے والے پہلے بنگلہ دیشی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دھرم شالا میں کھیلے گئے گروپ اے کے آخری میچ میں تمیم اقبال نے اپنا روایتی کھیل پیش کرتے ہوئے حریف باؤلرز کی خوب پٹائی کی اور 63 گیندوں پر ناقابل شکست 103 رنز بنائے جس میں پانچ فلک شگاف چھکے اور دس چوکے شامل تھے، یہ ان کی ٹی 20 کیریئر کی پہلی سنچری ہے اور ساتھ ہی انہوں نے ہزار رنز بھی مکمل کر لئے۔

تمیم اقبال ٹی 20 میں سنچری اور ہزار رنز بنانے والے پہلے بنگلہ دیشی کرکٹر بن گئے ہیں۔ وہ اب تک 49 میچوں میں 1092 رنز بنا چکے ہیں جس میں ایک سنچری اور چار نصف سنچریاں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ورلڈ ٹی 20 کے پہلے مرحلے میں تمیم اقبال ٹاپ سکورر ہیں، وہ تین میچ کھیل کر 233 رنز بنا چکے ہیں جس میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :