سعودی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران مسلم خاتون جنگجو ہلاک ہوگئی

اتوار 13 مارچ 2016 23:38

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13مارچ۔2016ء) سعودی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران مسلم خاتون جنگجو ہلاک ہوگئی۔ اتوار کو سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فورسز کی جانب سے عسکریت پسندوں اور شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران ایک مسلح خاتون بنان عیسیٰ ہلال نے مزاحمت کرتے ہوئے فائرنگ کی کوشش کی مگر وہ سعودی فوسز کی جوابی فائرنگ میں ہلاک ہوگئی۔ اس کے دو ساتھی جنگجوؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مذکورہ خاتون کئی حملوں ، فائرنگ اور قتل کے واقعات میں مطلوب تھی۔

متعلقہ عنوان :