ترکی ، انقرہ میں کار بم دھماکے میں27 افراد ہلاک، 75زخمی ، متعدد کی حالت نازک، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،دھماکہ مقامی وقت 6 بجکر 35منٹ پراتاترک بلیو ارڈ میں بس اسٹیشن کے قریب ہو ا جہاں کئی سرکاری وزارتوں کے دفاتر ہیں، کئی گاڑیاں تباہ ،امدادی ٹیمیں اور سیکورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں ،زخمی اور لاشیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل ، تحقیقات شروع

اتوار 13 مارچ 2016 23:41

ترکی ، انقرہ میں کار بم دھماکے میں27 افراد ہلاک، 75زخمی ، متعدد کی حالت ..

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13مارچ۔2016ء) ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں کاربم دھماکے میں 27 افراد ہلاک اور 75زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جہاں متعدد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس کی وجہ سے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ، دھماکے میں کئی گاڑیاں آگ لگنے سے تباہ ہوگئیں،سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔

اتوار کو غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے علاقے خزیلے میں زور دار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 27افراد ہلاک اور 75زخمی ہوگئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو آگ لگ گئی ۔دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں اور سیکورٹی فورسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ،زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دھماکے کی تحقیقات شروع کردی ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ مقامی وقت 6 بجکر 35منٹ پر کاربم سے اتاترک بلیو ارڈ میں ایک بس اسٹیشن کے قریب ہو ا جہاں کئی سرکاری وزارتوں کے دفاتر ہیں۔امریکی سفارتخانے نے دو روز قبل انقرہ میں دہشتگرد حملے کی وارننگ دی تھی ۔واضح رہے کہ 17 فروری کو انقرہ میں فوجی ہیڈکوارٹر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 28 افراد ہلا ک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔گزشتہ ماہ ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری کردستان فریڈم ہاکس (ٹی اے کے ) نے قبول کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :