ترکی ، انقرہ میں کار بم دھماکے میں27 افراد ہلاک، 75زخمی ، متعدد کی حالت نازک، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،دھماکہ مقامی وقت 6 بجکر 35منٹ پراتاترک بلیو ارڈ میں بس اسٹیشن کے قریب ہو ا جہاں کئی سرکاری وزارتوں کے دفاتر ہیں، کئی گاڑیاں تباہ ،امدادی ٹیمیں اور سیکورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں ،زخمی اور لاشیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل ، تحقیقات شروع
اتوار 13 مارچ 2016 23:41
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13مارچ۔2016ء) ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں کاربم دھماکے میں 27 افراد ہلاک اور 75زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جہاں متعدد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس کی وجہ سے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ، دھماکے میں کئی گاڑیاں آگ لگنے سے تباہ ہوگئیں،سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔
اتوار کو غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے علاقے خزیلے میں زور دار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 27افراد ہلاک اور 75زخمی ہوگئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو آگ لگ گئی ۔دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں اور سیکورٹی فورسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ،زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
-
بھارت میں بھی عدلیہ پر دبا ئوکا الزام، 600 وکلا کا چیف جسٹس کو خط
-
یوپی سی5بار منتخب مسلمان سیاستدان بھارتی جیل میں زہر دیے جانے سے جاں بحق
-
بائیڈن کی فنڈ ریزنگ کے موقع پر فلسطین کی حمایت میں ریلی
-
بھائی کا کیٹ مڈلٹن کیلئے نیک تمناوں کا اظہار
-
سورج گرہن،امریکا میں پائلٹس کیلئے وارننگ جاری
-
سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین پر با اثربدھ راہب کو 4 سال قید کی سزا
-
بھارت،کھانا اچھا نہ بنانے پر دادی پر تشدد، ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں زبردست بارشوں کی پیشن گوئی
-
اذان میں تبدیلی سے متعلق شارجہ انتظامیہ نے وضاحت کر دی
-
بھارت، کرپشن میں ملوث سیاسی رہنما کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا
-
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر تشویش کااظہار، بھارت کا امریکی و جرمن سفارت کاروں کو طلب کرکے اعتراض
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.