وزیر داخلہ چوہدری نثا رکو ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ کا فون ،مصطفی کمال اور انیس قائمخانی کے ساتھ ملاقات پر بریفنگ دی

اتوار 13 مارچ 2016 23:41

وزیر داخلہ چوہدری نثا رکو ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ کا فون ،مصطفی کمال ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثا رعلی خان کو ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات نے فون کر کے ایم کیو ایم کے سابق رہنما مصطفی کمال اور انیس قائمخانی کے ساتھ ملاقات پر بریفنگ دی، اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھسندھ شاہد حیات نے ٹیلی فون کیا اور انہیں ایم کیو ایم کے سابق رہنماؤں مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کے ساتھ ہونے والی ملاقات پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

شاہد حیات نے وزیرداخلہ کو بتایا کہ ایف آئی اے نے مصطفی کمال اور انیس قائمخانی سے ایم کیو ایم کے خلاف الزامات میں تعاون کی درخواست کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے تعاون کے لئے کچھ وقت مانگا ہے ۔ واضح رہے کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات نے اتوار کو کمال ہاؤس میں ایم کیو ایم کے سابق رہنماؤں مصطفی کمال اور انیس قائمخانی سے ملاقات کی تھی اور ان سے ایم کیو ایم کے خلاف الزامات پر تعاون کرنے کی درخواست کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :