رہائی کے بعد کچلاک میں ہوٹل پر کھانا نہیں کھایا،شہباز تاثیرکی میڈیا رپورٹس کی تردید

پیر 14 مارچ 2016 11:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء ) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر نے کچلاک میں ہوٹل پر کھانا کھانے کی میڈیا رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا سب سے پہلے نہاری کھائی تھی۔

(جاری ہے)

سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے رہائی کے بعد کچلاک کے کسی ہوٹل میں کھانا نہیں کھایا اور نہ ہی 350 روپے کا بل ادا کیا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ سب سے پہلے نہاری کھائی ۔ ساڑھے چار سال بعد واپس گھر آنے والے شہباز تاثیر کے بارے میں کہا جا رہا تھاکہ انہوں نے کچلاک کے ہوٹل سے روایتی کھانے کے بدلے تین سو پچاس روپے کا بل ادا کیا تھا اور اسی ہوٹل کے مالک کے فون پر اپنی والدہ سے پہلی گفتگو کی۔

متعلقہ عنوان :