مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان51 سال کے ہو گئے

عامر خان کی پہلی پروڈکشن لگان سے ہوئی اس فلم کو آسکر کے لیے نامزد کیا گیا

پیر 14 مارچ 2016 11:45

مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان51 سال کے ہو گئے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان51 سال کے ہو گئے۔ عامر خان نے سالگرہ کا دن اپنی والدہ کے ساتھ منا یا۔ محمد عامر حسین خان کی پہلی ہٹ فلم قیامت سے قیامت تک تھی، دل، جو جیتا وہی سکندر، ہم ہیں راہی پیار کے، سرفروش، بازی، رنگیلا، غلام اور مَن، عامر خان کی مشہور فلمیں ہیں۔

(جاری ہے)

عامر خان کی پہلی پروڈکشن لگان سے ہوئی اس فلم کو آسکر کے لیے نامزد کیا گیا۔

عام موضوعات سے ہٹ کر فلمیں بنانے والے عامر خان ہر دل پسند اداکار ہیں۔ ہر کردار میں ڈھل جانے والے عامر خان کو مداحوں نے مسٹر پرفیکشنسٹ کا نام دیا۔ دھوم تھری میں چور اور پی کے میں خلائی مخلوق جیسے عامر خان اپنے کردار میں ڈوب جاتے ہیں۔ چار نیشنل، سات فلم فئیر، پدماشری اور پدما بھوشن ایوارڈ عامر خان کے حصے آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :