انوشکا شرما نے ریسلنگ کی ٹریننگ مکمل کرلی
فلم”سلطان “میں انوشکا ایک ریسلر کے کردار میں نظر آئیں گی‘فلم عید کے موقع پر ریلیز ہوگی
پیر 14 مارچ 2016 11:48
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) بالی ووڈ کی حسینہ انوشکا شرما سلمان خان کی آنے والی نئی فلم ’سلطان‘میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جس میں ڈھلنے کے لئے انہوں نے کئی ہفتوں پر مشتمل ریسلنگ ٹریننگ مکمل کرلی ہے۔
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما نے باقاعدہ ماہرین کی زیر نگرانی چھ ہفتوں پر مشتمل سخت ٹریننگ مکمل کرلی ہے جس کے دوران مختلف داؤ پیچ بھی سیکھ لئے ہیں۔
فلم”سلطان “میں انوشکا ایک ریسلر کے کردار میں نظر آئیں گی جبکہ ان کے مدمقابل سلما ن خان بھی ریسلر کے کردار میں ڈھلنے کے لئے کافی محنت کر رہے ہیں۔یش راج فلمز کے بینر تلے اس فلم میں انوشکا پہلی بار دبنگ خان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی جس کے لئے نا صرف وہ بہت خوش ہیں بلکہ بہت محنت بھی کر رہی ہیں۔ فلم رواں سال عید کے موقع پر ریلیز کردی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.