بھارتیوں کی تعریفیں ، شاہد آفریدی کو قانونی نوٹس جاری ہوگیا
ذیشان مہتاب پیر 14 مارچ 2016 11:54
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔14مارچ2016ء ) قومی ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی کو بھارتی عوام کے حق میں بیان دینا مہنگا پڑگیاہے ،لاہور کے وکلاء پینل نے آل راؤنڈر کو اپنے بیان پر جواب داخل کرانے کے لیے قانونی نوٹس بھجوا دیا ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے بھارت میں مسلمانوں کیلئے بڑھتی نفرت کے باوجود ہندوستانیوں کے لیے پیار بھرے الفاظ بولنے پر لاہور سے تعلق تعلق رکھنے والے وکلاء پینل جوڈیشنل ایکٹیو زم گروپ کی جانب سے آ ل راؤنڈر کو اپنے بیان کی وضاحت دینے کے لیے قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے ۔
اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شاہد آفریدی کی جانب سے بھارت میں دیئے گئے بیان سے پاکستانیوں کی دل آزاری ہوئی ہے ،آل راؤنڈر 15رو زکے اندر اندر اپنے بیان کی وضاحت کریں ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.