ایم کیو ایم قائد الطاف حسین نے ہمیشہ ہی ’را‘ سے مدد طلب کی ہے۔ کرنل (ر) امجد شعیب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 مارچ 2016 12:15

ایم  کیو ایم قائد الطاف حسین نے ہمیشہ ہی ’را‘ سے مدد طلب کی ہے۔ کرنل ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ 2016ء) : جنرل (ر) امجد شعیب نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تقاریر اٹھا کر دیکھی جائیں تو ہمیں معلوم ہو گا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ہمیشہ ہی بھارتی ایجنسی ”را“ سے مدد مانگی ہے۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کی تقاریر میں فوج مخالف بیانات بھی موجود ہیں جبکہ بھارت میں کی گئی تقریر انہوں نے پاکستان اور ہندوستان کی تقسیم کے خلاف کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے دو رہنما اٹھ کر یہی کہہ رہے ہیں اور اعتراف کرتے ہیں کہ ایم کیو ایم میں وہ را کا حصہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مصطفٰی کمال اور انیس قائمخانی کا اعتراف یہ بات ظاہر کر تا ہے کہ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ایم کیو ایم کے را سے تعلقات کا کسی نے کھلم کھلا اعتراف کیا ہے۔ امجد شعیب نے کہا کہ مصطفی کمال اور انیس قائمخانی کو وفاقی حکومت کی جانب سے شامل تفتیش کیا جانا چاہئیے۔ تاکہ ایم کیو ایم کے خلاف تحقیقات کی جائیں کیونکہ یہ معاملہ کسی چھوٹی موٹی کرپشن کا نہیں بلکہ قومی سلامتی کا ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی سنیں: