ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم پہلا میچ بنگلہ دیش کے خلاف بدھ کو کھیلے گی

پیر 14 مارچ 2016 12:17

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم پہلا میچ بنگلہ دیش کے خلاف بدھ کو ..

کولکتہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم پہلا میچ بنگلہ دیش کے خلاف 16مارچ کو کھیلے گی شیڈول کے مطابق سپر 10 مرحلے کے مقابلے 15 مارچ کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے شروع ہوں گے اور پاکستان ایونٹ کا پہلا میچ بنگلادیش کے خلاف 16 مارچ کو کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے گا۔

(جاری ہے)

19مارچ کو کرکٹ سب سے اہم اور بڑا ٹاکرا ہوگایعنی پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں میچ میں فتح کے حصول کیلئے کولکتہ کے میدان میں اتریں گی۔22مارچ کو گرین شرٹس ،موہالی میں کیو ی سے اپنا حساب چکتا کرنے کی کوشش کریں گے ۔راؤنڈ کے آخری میچ میں شاہینوں کی نظریں کینگروز کو دبوچنے پرہوں گی ، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان یہ معرکہ 25مارچ کوہوگا۔