قائداعظم بین الصوبائی گیمز 4 اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

پیر 14 مارچ 2016 12:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء)پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام قائداعظم بین الصوبائی گیمز 4 اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہوگی، جس میں تیرہ کھیلوں کے مقابلے ہونگے جن میں اتھلیٹکس ، بیڈمنٹن، باکسنگ، ہاکی، جوڈو، کراٹے، اسکواش، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، ٹینس، والی بال، فٹ بال اور ریسلنگ شامل ہیں، مقابلوں میں انفرادی کھیلوں میں پہلی پوزیشن کے لئے نقد انعام 7 ہزار روپے، دوسری پوزیشن کے لیے5,ہزار روپے اور تیسری پوزیشن کیلئے 3ہزارروپے انعامی رقم رکھی گئی ہے ‘ قائد اعظم بین الصوبائی گیمز 7اپریل تک جاری رہیں گی۔