لٹل گرومرز سکول ترناب میں یوم والدین کی تقریب

پیر 14 مارچ 2016 12:24

پشاور۔14 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء )لٹل گرومرز سکول ترناب میں یوم والدین منایاگیا‘ تقریب میں طلباء وطالبات ٹیچرز کے علاوہ اہل علاقہ خصوصاً خواتین نے کثیرتعدادمیں شرکت کی‘ پروگرام میں طلبہ نے رنگا رنگ لباس زیب تن کئے تھے‘ ننھے طلباء نے سٹیج پر خوبصورت اور دل موہ لینے والے کرداراداکرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی‘ پروگرام میں طلباء وطالبات نے مختلف مقابلوں میں حصہ لیکر پروگرام سے خوب محظوظ ہوئے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل واجد علی نے طلباء وطالبات کی خوبصورت کارکردگی پر طلباء وطالبات کی خوب حوصلہ افزائی کی اور کہاکہ روٹین کی پڑھائی کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بچوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارتی ہیں۔