سپریم کورٹ نے وفاقی پولیس اور موٹروے پولیس کے آئی جیز کو دفاتر منتقلی کیلئے دو سے تین ماہ کا وقت دینے کی استدعا مسترد کر دی
اسلام آباد اور موٹروے پولیس کے سربراہان قانون سے بالاتر ہیں تو دفاتر میں قومی پرچم کی جگہ داعش کا جھنڈا لگا لیں۔جسٹس شیخ عظمت سعید
میاں محمد ندیم پیر 14 مارچ 2016 12:29
اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مارچ۔2016ء) سپریم کورٹ نے وفاقی پولیس اور موٹروے پولیس کے آئی جیز کو دفاتر منتقلی کیلئے دو سے تین ماہ کا وقت دینے کی استدعا مسترد کر دی۔ جسٹس شیخ عظمت سعید کہتے ہیں ای الیون کچی آبادی فورا گرا دی گئی وہاں کے مکینوں کو تو مہلت نہیں دی گئی۔ اسلام آباد اور موٹروے پولیس کے سربراہان قانون سے بالاتر ہیں تو اپنے دفاتر میں قومی پرچم کی جگہ داعش کا جھنڈا لگا لیں۔
جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اسلام آباد کے رہائشی علاقوں میں کمرشل اور سرکاری سرگرمیوں کیخلاف کیس کی سماعت کے عدالتی استفسار پر سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ آئی جی اسلام آباد پولیس کا دفتر ایف 7 اور آئی جی موٹروے کا دفتر ایف 8 میں ہے۔(جاری ہے)
دونوں آئی جیز کے دفاتر رہائشی علاقوں سے منتقل کرنے کیلئے دو سے تین ماہ کا وقت چاہیے۔
جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ دو سے تین ماہ کا وقت نہیں دے سکتے۔ سیکورٹی ادارے حکومت کو کیوں شرمندہ کرانا چاہتے ہیں۔ کیا دونوں آئی جیز پر قانون کا اطلاق نہیں ہوتا؟ دونوں افسران قانون سے بالاتر ہیں تو دفاتر میں قومی پرچم کی جگہ داعش کا جھنڈا لگا لیں۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ آئی الیون کی کچی آبادی تو فورا گرا دی گئی کیا کچی آبادی کے مکینوں کو مہلت یا متبادل رہائش کا بندوبست کرنے کا وقت دیا گیا؟۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے استدعا کہ ایک گھنٹے کا وقت دے دیں۔ سیکرٹری داخلہ اور چیئرمین سی ڈی اے کے ساتھ مل کر معاملے کا کوئی حل نکالتے ہیں۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.