صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن انتخابات مکمل‘ اورنگزیب صدر منتخب

پیر 14 مارچ 2016 12:33

پشاور۔14 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء )صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن اندر شہر کے انتخابات میں الحاج عطاء الله گروپ نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی‘ الحاج اورنگزیب کو صدر اور حاجی وسیم کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیاگیا‘ اپنے انتخاب کے بعد ایک اجلاس میں حاجی اورنگزیب نے اپنے سپورٹرز یوسی 16اندر شہر سے ڈسٹرکٹ ممبر حاجی شیرفرزند ‘ حاجی بختیار ‘حاجی وحید‘ حاجی نبی جان‘ حاجی فہیم ‘ راحت عطاء الله ‘ حاجی ریاض ‘ حاجی شاہد الله‘ حاجی صفی الله‘ حاجی منظور قادر اور حاجی جان محمدکاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ان تمام لوگوں کی حمایت سے ہم نے الیکشن میں کامیابی حاصل کی اور آئندہ بھی جیولرز کے مسائل کے حل کیلئے سب کی مشاورت سے اقدامات کیے جائینگے‘ انہوں نے کہاکہ ہمارا کسی تاجر تنظیم سے تعلق نہیں ہے‘ انکا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے کابینہ کے دیگر اراکین کا انتخاب کیاجائیگا اور حلف برداری کے بعد ساتھیوں کی مشاورت سے کسی بھی تنظیم میں شمولیت کا فیصلہ کیاجائیگا۔