ٹی ٹونٹی میچ میں بھارت کی حمائت میں بیان بازی کرنے پر پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو قانونی نوٹس بھجوا دیاگیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 14 مارچ 2016 12:39

ٹی ٹونٹی میچ میں بھارت کی حمائت میں بیان بازی کرنے پر پاکستانی ٹیم کے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مارچ۔2016ء) یہ قانونی نوٹس قانون دان اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شاہد آفریدی نے بھارت کی سرزمین پر بھارت کی حمائت میں بیاز بازی کی جس سے ان کے مداحوں اور پاکستانی قوم کے جذبات بری طرح مجروع ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی حمائت میں بیان بازی کرکے شاہد آفریدی نے پی سی بی کے ضابطہ اخلاق اور قوانین کی خلاف ورزی کی ہے ۔اگر شاہد آفریدی نے پندرہ یوم میں میڈیا پر آ کر اپنے بیان پر قوم سے معافی نہ مانگی اورقانونی نوٹس کا جواب نہ دیا تو قانونی چارہ جوئی کے لئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :