لاہور کی مقامی عدالت نے بغیر لائسنس کلاشنکوف رکھنے کے مقدمے میں مصطفی کانجو کے بیرون ملک فرار ہونے اور عدالتی نوٹسز کی عدم تعمیل پرملزم مصطفی کانجو کو اشتہاری قراردے دیا،،،عدالت نے مصطفی کانجو کی جائیداد ضبط کرنے کی کاروائی کا آغاز کر تے ہوئے ملزم کے نام پر موجود منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 14 مارچ 2016 12:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مارچ۔2016ء)لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ اکرم آزادنے مصطفٰی کانجو کے خلاف کیس کی سماعت کی،، تعمیل کنندہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مصطفی کانجو بیرون ملک فرار ہو چکا ہے اور جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہو رہا،،، سرکاری وکیل سید محمد زرغام نے عدالت کو بتایا کہ ملزم مصطفٰی کانجو کے خلاف تھانہ شمالی چھاو ¿نی میں بغیر لائسنس کلاشنکوف رکھنے کا مقدمہ درج ہے،، انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم مصطفٰی کانجو نے اسی کلاشنکوف سے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں راہگیر طالبعلم زین جاں بحق ہوا،، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ زین قتل کیس سے بریت کے بعد سے لے کر آج تک ملزم مصطفٰی کانجو اس مقدمے میں اپنی بےگناہی ثابت کرنے کے لئے حاضر نہیں ہوا،،جس پر عدالت نے مصطفی کانجو کو اشتہاری قرار دے دیا،،،عدالت نے ملزم عدالت نے مصطفی کانجو کی جائیداد ضبط کرنے کی کاروائی کا آغاز کر تے ہوئے ملزم کے نام پر موجود منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔