مصر ‘ وزیر انصاف احمد الزند کو پیغمبر اسلام کی توہین کے الزام میں ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

پیر 14 مارچ 2016 13:01

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) مصر میں وزیر انصاف احمد الزند کو پیغمبر اسلام کی توہین کے الزام میں ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔انھوں نے ایک ٹیلی وژن انٹرویو کے بعد انہوں نے اسی روز یہ کہتے ہوئے معافی مانگ لی تھی کہ خدا مجھے معاف کرے تاہم انھیں ملک کے وزیر اعظم شریف اسمٰعیل نے ان کے عہدے سے برطرف کیاابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ان کی جگہ کون لے گا ‘احمد الزند اخوان المسلمین کے بڑے ناقد ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کے دفتر سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں احمد الزند کی عہدے سے برخاستگی کا ذکر ہے تاہم مزید کوئی تفصیل نہیں جاری کی گئی۔مصر میں ججوں نے احمد الزند کی برخاستگی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ الفاظ ان کہ منہ سے غلطی سے نکل گئے جو کسی سے بھی ہو سکتا ہے۔ججز کلب کے سربراہ عبداللہ فتح کے مطابق مصر کے ججوں کو افسوس ہے کہ ایک شخص جو مصر اور اس کے لوگوں کا دفاع کرتا ہے اسے اس انداز میں سزا دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :