دہشت گردوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے ‘ترک صدر طیب اردوغان

دھماکے کے بارے میں تحقیقات آئندہ چوبیس گھنٹوں تک مکمل ہو جائیں گی ‘ ذمہ داران کے نام سامنے لائے جائینگے ‘ وزیر داخلہ

پیر 14 مارچ 2016 13:01

دہشت گردوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے ‘ترک صدر طیب اردوغان

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) ترکی کے صدر طیب اردوغان نے دہشتگرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگردوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے۔

(جاری ہے)

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں دھماکے میں 34 افراد کی ہلاکت کے بعد ملک کے صدر رجب طیب اردوغان نے عزم ظاہر کیاکہ حکومت دہشت گردوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیگی ترک صدر نے کہاکہ اس قسم کے حملوں سے ملک کی افواج کا عزم مزید مضبوط ہی ہوتا ہے ‘ترکی کے وزیر داخلہ افقان علیٰ نے کہا کہ اس دھماکے کے بارے میں تحقیقات آئندہ چوبیس گھنٹوں تک مکمل ہو جائیں گی اور اس کے ذمہ داران کے نام سامنے لائے جائیں گے۔

صدر اردوغان نے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گرد گروہ ترک افواج کے خلاف جنگ ہارنے کے بعد اب عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں۔قومی اتحاد کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ترکی مزید حملوں کی روک تھام کیلئے اپنے دفاع کا حق استعمال کرے گا۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ عوام کو فکرمند نہیں ہونا چاہیے ‘دہشتگردی کے خلاف یہ جنگ یقینا کامیابی پر ختم ہوگی اور دہشت گردوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :