امریکہ اور شمالی بحر اوقیانوس کے ممالک کے اتحاد نیٹو نے ترکی میں دھماکے کی مذمت

پیر 14 مارچ 2016 13:01

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) امریکہ اور شمالی بحر اوقیانوس کے ممالک کے اتحاد نیٹو نے ترکی میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مشترکہ خطرے سے لڑنے کیلئے اپنے نیٹو اتحادی ترکی سے مضبوط شراکت کا اعادہ کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے مشترکہ خطرے سے لڑنے کیلئے اپنے نیٹو اتحادی ترکی سے مضبوط شراکت کا اعادہ کرتے ہیں۔نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ اس قسم کے پرتشدد اور خوفناک اقدام کی کوئی توجیح پیش نہیں کی جا سکتی۔

متعلقہ عنوان :