تامل فلموں کے اداکار سائی پرشانت نے خود کُشی کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 مارچ 2016 13:07

تامل فلموں کے اداکار سائی پرشانت نے خود کُشی کر لی

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ 2016ء): تامل فلموں کے معروف اداکار سائی پرشانت نے خود کُشی کر لی۔ سائی پرشانت کی لاش ان کی رہائش گاہ سے بر آمد ہوئی۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ پرشانت نے مبینہ طور پر خود کُشی کی ، پولیس کے مطابق پرشانت کے مشروب میں زہر کی مقدار پائی گئی ہے جبکہ پرشانت کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیےکلپاک میڈیکل کالج منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ تاحال پرشانت کی خود کشی کی کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آ سکی تاہم خود کشی کی وجہ مبینہ دباؤ یا ڈپریشن ہو سکتا ہے۔ پرشانت اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھا ، پرشانت کی موت کی خبر سنتے ہی ان کے والدین فوری طور پر اپنے گھر سے روانہ ہو گئے۔