برازیل ‘بھارتی رہنما گاندھی کے مجسمے سمیت سو مجسموں کی آنکھوں پر سرخ پٹی باندھ دی گئی

پیر 14 مارچ 2016 13:13

ریوڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء)برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں نصب بھارتی رہنما گاندھی کے مجسمے سمیت ایک سو مجسموں کی آنکھوں پر سرخ پٹی باندھ دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس مہم کو ملک میں جاری سیاسی بحران کے خلاف ایک فنکارانہ احتجاج قرار دیا جا رہا ہے ‘مہم میں شامل ایک گمنام فنکار کے مطابق وہ نہیں چاہتے کہ برازیل کی تاریخ میں اہمیت رکھنے والی یہ ہستیاں ملک کے موجودہ شرمناک حالات کی گواہ بنیں تاہم انہوں نے کہاکہ یہ مہم ملک میں اتوار کو صدر جیلما روسیف کے خلاف منعقد ہونے والی ریلیوں کا حصہ نہیں جن مجسموں کی آنکھوں پر سرخ پٹی باندھی گئی ان میں مہاتما گاندھی کے علاوہ برازیل کے سابق صدر اور پہلے آمر گیتولیو وارگاس کا مجسمہ بھی شامل ہے راجیکٹ اوراکولوکے تحت کام کرنے والے فنکار نے کہا کہ وہ بتانا چاہتے ہیں کہ احتجاج صرف سڑکوں پر ہی نہیں کیا جاتا ‘برازیل میں بجٹ اور معیشت میں خرابی پر صدر روسیف کے استعفے اور مواخذے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا برازیل کی معیشت گذشتہ کئی دہائیوں کے بدترین دور سے گزرے گی ‘پٹیاں باندھنے والے فنکار کے مطابق مہم کا مقصد یہ تھا کہ وہ لوگ جو اب ملک کے لیے کچھ کر نہیں سکتے ‘بیبسی سے اسے اس اقتصادی اور سیاسی بحران کا شکار ہوتا بھی نہ دیکھیں۔