محکمہ ثقافت کے رچ پراجیکٹ کے تحت 2 روزہ تھیٹر ٹریننگ اختتام پذیر

پیر 14 مارچ 2016 13:24

پشاور۔14 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء ) محکمہ ثقافت اورپختونخوا آر ٹس کونسل کے زیر اہتمام محکمہ ثقافت کے علاقائی ثقافت کی بحالی و فروغ کے حوالے سے پراجیکٹ رچ کے تحت 2 روزہ تھیٹر ٹریننگ اختتام پذیر ہوگئی ،ضلع پشاور کے مضافاتی علاقہ دوران پور میں 2 روزہ تھیٹر ٹریننگ میں سکول کے طلباء کو تھیٹر کے حوالے سے تربیت فراہم کی گئی۔

محکمہ ثقافت نے علاقائی ثقافت کی بحالی و فروغ کے حوالے سے پراجیکٹ کے تحت پختونخوا آرٹس کونسل ضلع پشاور میں مختلف ٹاؤنز میں سکول وکالجرکے طلباء اور نیو ٹیلنٹ کو تھیٹر کے حوالے سے مزید چار ورکشاپس منعقد کریں گی۔ پروگرام منیجر عرفا ن درانی نے ورکشاپ کی نگرانی کی جبکہ نعمان رؤف اسفندیار ، اور شہباز سراج نے ٹرینر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیئے۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کے اختتام پر تربیت مکمل کرنیوالے طلبا کو دو گروپوں میں تقسیم کیاگیا جنہوں نے خاکے بھی پیش کئے ۔ ورکشاپ کے اختتام پر مہمان خصوصی ، پروگرام منیجر عرفان درانی نے12 طلباء کو دو روزہ تربیتی ورکشاپ مکمل کرنے پر ان میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے اور کہا کہ علاقائی ثقافت کی بحالی کے رچ پراجیکٹ رچ کے تحت پختونخوا ارٹس کونسل کے زیر اہتمام نیو ٹیلنٹ اور سکول وکالجز طلبا ء کیلئے مزید چار تھیٹر ٹریننگ منعقد کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :