حکومت تعلیم کے شعبے میں آ ئی ٹی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے لئے کوشاں ہے،محمدعاطف خان
پیر 14 مارچ 2016 13:25
پشاور۔14 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء ) صوبائی وزیرابتدائی و ثانوی تعلیم محمدعاطف خان نے کہا ہے کہ عصرحاضرمیں آئی ٹی ایجوکیشن ہرشعبے کی بنیادی ضرورت ہے تاہم تعلیم کے شعبے میں اس کی ضرورت دوسرے شعبوں کی نسبت کئی گنا بڑھ کر ہے، اس لئے حکومت خیبر پختونخواتعلیم کے شعبے میں آئی ٹی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے لئے کوشاں ہے۔
ان خیالات کااظہار انہو ں نے پشاورمیں پی ٹی سی ایل کے ٹیم سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پرسرکاری سکولوں میں500 آئی ٹی لیب کے قیام سے متعلق امور بھی زیر غورآئے اور اس سلسلے میں پی ٹی سی ایل کی خدمات سے استفادہ کرنے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر دوسروں کے علاوہ سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم افضل لطیف بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
وزیر تعلیم نے کہا کہ آئی ٹی کے زیادہ سے زیادہ استعمال سے جہاں صوبے کے سرکاری سکولوں میں پڑھنے پڑھانے اور سیکھنے سکھانے کا معیار بہتر ہو گا وہاں تعلیمی نظام میں واضح تبدیلی آنے کے ساتھ اساتذہ اور طلباء کی حاضری بھی یقینی ہو گی جو آج سرکاری سکولوں کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ۔
عاطف خان نے کہاکہ صوبے کے ہربچے کے ہاتھ میں قلم دینا پی ٹی آئی کا مشن ہے اور اس مقصد کے لئے سکول نہ جانے والے بچوں کی اصل تعداد معلوم کرنے کے لئے گھر گھر سروے کرنے کا پروگرام ہے۔انہوں نے کہا کہ شعبہ تعلیم کی بہتری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر شارٹ، میڈیم اور لانگ ٹرم اقدامات کئے جارہے ہیں اسی طرح ڈیجیٹل لیٹریسی متعارف کرانے کے لئے بھی سنجیدہ کوششیں جاری ہیں اور اس سلسلے میںآ ئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے تعلیمی سال سے 500آئی ٹی لیب باقاعدہ طور پر شروع کئے جارہے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پارٹی قائد عمران خان اوروزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک تعلیم کے شعبے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور اس شعبے میں ہونے والے اقدامات سے وقتاًفوقتاًان سے پیش رفت بھی معلوم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبے کے لئے فنڈز کی کوئی کمی نہیں لہذا تعلیم کے شعبے میں منصوبوں پر تاخیر میں کو ئی عذر قبول نہیں کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، بھرپور کوشش ہے کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی برطانیہ کی معروف جامعات کے نمائندہ وفد سے گفتگو
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے صارفین کے اعتماد کے اعشاریے جاری کر دیئے گئے
-
پی ٹی آئی نے ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد فارم 47 کا جاری ہونا حیرت انگیز قرار دے دیا
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
جب گندم کی قلت ہوگی تو پھر روٹی 16 کی بجائے 30 روپے سے اوپر جائے گی
-
سپیکرایازصادق سے سعودی سفیر کی ملاقات ،تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعادہ
-
غزہ سے متعلق اصولی موقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، ایرانی صدرابراہیم رئیسی
-
آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
-
ملک میں آئین قانون معطل ہو تو پھر ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری کیسے آسکتی ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.