ویمن کرائسز سنٹرمیں خواتین کوہرممکنہ تحفظ فراہم کیاجارہاہے، سماراشیریں

پیر 14 مارچ 2016 13:25

ملتان۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء ) شہید بے نظیر ویمن کرائسز سنٹرگھریلوجھگڑوں وتشددکی شکارخواتین کوہرممکنہ حدتک تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کررہاہے،ہرماہ تقریباً25کیس درج ہوتے ہیں جن میں زیادہ ترکیسز کی نوعیت شوہرکی طرف سے خرچہ نہ دینا،مارپیٹ کے ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ویمن کرائسز سنٹرکی منیجرسماراشیریں نے کہاکہ تشددکی شرح کوختم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ خواتین اپنے اوپر ہونے والے ظلم کے خلاف آوازاٹھائیں، بیشترخواتین معاشرتی دباؤ کی وجہ سے شکایات درج ہی نہیں کراتیں جس کے باعث خواتین پرتشدد کی شرح بڑھتی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ادارہ میں جوکیسز درج ہوتے ہیں ہماری کوشش ہوتی ہے کہ انہیں عدالت نہ بھیجا جائے اورکونسلنگ کے ذریعے ہی فریقین میں مصالحت کرادی جائے ۔ادارہ خواتین کومفت قانوین مددبھی فراہم کرتاہے۔

متعلقہ عنوان :