بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ ہالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہشمند

پیر 14 مارچ 2016 13:30

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ ہالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہشمند

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء) بالی ووڈ کی ہاٹ گرل عالیہ بھٹ ہالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہشمند نکلیں۔

(جاری ہے)

ایک بھارتی ٹی وی چینل کو اپنے انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے کہا کہ بالی ووڈ میں ابھی میرے کیریئر کا آغاز ہوا ہے مجھے ابھی بہت کمبا سفر طے کرنا ہے لیکن بالی ووڈ کی دوسری اداکاراؤں کی طرح میری دلی خواہش ہے کہ میں ایک دن ہالی وڈ فلم انڈسٹری میں کام کروں اور اپنی صلاحیتوں کو پوری دنیا سے منواؤں۔