بھارتی تامل اداکار سائی پرشانت گھر پر مردہ پائے گئے‘ پولیس نے خودکشی قرار دیدی

پیر 14 مارچ 2016 13:33

بھارتی تامل اداکار سائی پرشانت گھر پر مردہ پائے گئے‘ پولیس نے خودکشی ..

چنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء) بھارتی تامل اداکار سائی پرشانت نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ پیر کو بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی نے بتایا کہ سائی پرشانت اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سائی پرشانت نے ممکنہ طور پر کسی مشروب میں زہر ملا کر پیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سائی پرشانت نے اپنی پہلی بیوی سے علیحدگی کے بعد 3ماہ قبل ہی دوسری شادی کی تھی۔ پولیس نے ان کی موت کا مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے۔