انتخابی مہم میں جھڑپوں کی ذمہ داری میری نہیں، ڈونلڈٹرمپ

پیر 14 مارچ 2016 13:41

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء )امریکی صدارتی دوڑ میں شامل ریپبلکن رہنما ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چند روز قبل ایک انتخابی جلسے کے موقع پر ان کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپوں کی ذمہ داری ان پر عائد نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک تقریر میں اپنے مخالفین کے بارے میں کہا کہ ان کی آواز ان کے کانوں میں نہیں پہنچ رہی۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے شکاگو میں ٹرمپ کو اپنا ایک انتخابی جلسہ اس وقت منسوخ کرنا پڑا تھا، جب وہاں ان کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئی تھیں۔ ٹرمپ ریپبلکن جماعت کی جانب سے نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے امیدواری حاصل کرنے کی دوڑ میں مصروف ہیں۔