رضا ہارون کراچی پہنچ گئے ہیں ،صحافی کا سوال،اللہ سب کو ہدایت دے،فاروق ستار

پیر 14 مارچ 2016 13:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) متحدہ قومی مومنٹ کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ سب نے دیکھا ہے کہ عوام کے ساتھ مل کر3روزسے گلی محلوں کی صفائی کر رہے ہیں، کراچی میں روزانہ 14ہزارٹن کچرا ہوتاہے اور ہم 3ہزارٹن سے زیادہ کچرا نہیں اٹھا سکتے۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہونے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سب کے سامنے ہے کہ ایم کیو ایم 3روز سے عوام کے ساتھ مل کر اپنی مدد آپ کراچی کی صفائی کر رہی ہے،صفائی مہم میں سب کاتعاون ضروری ہے،آج ہم صفائی کے لیے نئی یوسیز کا انتخاب کررہے ہیں۔

انھو ں نے کہا کہ آج ہم نے ضلع جنوبی کی یوسی 22 میں صفائی کے لیے ڈیرہ ڈالا ہے،گلی محلوں کو صاف رکھنا شہریوں کا بھی فرض ہے،اس شہر کو صاف رکھنا ہر شہری کا فرض ہے۔متحدہ رہنما رضا ہارون بھی کراچی پہنچ گئے ہیں کیا وہ پارٹی کا حصہ ہیں یا نہیں صحافی کے سوال پر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ابھی تو وہ آئے ہیں اللہ خیر کرے گا ،دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ سب کو ہدایت دے

متعلقہ عنوان :