ماں نے شادی سے ایک روز قبل سگی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

پیر 14 مارچ 2016 13:51

ماں نے شادی سے ایک روز قبل سگی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) بھارت میں ماں نے اپنی سگی بیٹی کو شادی سے ایک روز قبل گلہ دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا،بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت دہلی کے شمال مشرق میں واقع سالم پور کے علاقے میں ایک 20 سالہ لڑکی کو شادی سے ایک روز قبل اس کی ماں نے اس وقت اسے موت کے گھاٹ اتار دیا جب اسے آشنا کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھا،پولیس نے مشکوک بیانات پر اس کی ماں اور اس کے بھائی کو حراست میں لے لیا ،اس سے قبل ان کی جانب سے بیان دیا گیا تھا کہ مذکورہ لڑکی نے خودکشی کی لیکن دوران تفتیش لڑکی کی ماں نے حقائق کے بارے میں آگاہ کیا ،ان کا کہنا تھا کہ کسی کام کیلئے باہر گئی واپس آئی تو ا س کی بیٹی اپنے آشنا کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :