خوشاب: خونی جھیل کے قریب زائرین کی بس الٹنے سے 3 مسافر جاں بحق

پیر 14 مارچ 2016 13:59

خوشاب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء)خوشاب میں خونی جھیل کے قریب زائرین کی بس الٹنے سے تین افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔ تفصیلا ت کے مطا بق ڈیرہ اسماعیل خان سے عرس سے واپسی پر زائرین کی بس جب خونی جھیل کے قریب پہنچی تو تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجہ میں تین افراد جاں بحق جبکہ تیس سے زائد زائرین زخمی ہوئے جن میں پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ریسکیو کی ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر زخمیوں ڈی ایچ کیو جوہر آباد شفٹ کیا۔ اس سے قبل بھی خونی جھیل کے قریب متعدد حادثات پیش آ چکے ہیں جس میں درجنوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جس کے بعد اس جھیل کو خونی جھیل کا نام دیا گیا۔