پاکستان سٹاک ایکسچینج :کاروباری ہفتے کے پہلے روز گورنر سٹیٹ بینکنے گھنٹہ بجا کر کاروبار کا آغاز کیا

پیر 14 مارچ 2016 14:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز گورنر سٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا سٹاک ایکسچینج آئے اور گھنٹہ بجا کر کاروبار کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

پیر کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا اور سٹاک ایکسچینج کے آغاز پر ہی انڈیکس میں 67 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 32 ہزار 736 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

اس موقع پر گورنر سٹیٹ بینک اشرف وتھرا کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہترہوئی اب معیشت کوخطرہ نہیں 2 سال سے معیشت میں بہتری آرہی ہے۔ سٹیٹ بینک کی پالیسیوں سے افراطِ زر کی شرح میں کمی ہوئی اور تاریخ میں پہلی بار ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

متعلقہ عنوان :