چیمپئنز ٹرافی سے قومی ٹیم کی دستبرداری ، ہاکی کے حلقوں نے فیصلہ قوم کیساتھ بہت بڑا مذاق قرار دیدیا

پیر 14 مارچ 2016 14:02

چیمپئنز ٹرافی سے قومی ٹیم کی دستبرداری ، ہاکی کے حلقوں نے فیصلہ قوم ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے رواں سال لندن میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی سے قومی ہاکی ٹیم کی دستبرداری پر ہاکی کے حلقوں نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ فیصلہ قوم کے ساتھ مذاق ہے۔ کھلاڑیوں کو پہلے ہی انٹرنیشنل مقابلوں اور یورپی ٹیموں کے ساتھ کھیلنے کا موقع نہیں مل رہا ہے دوسری جانب فیڈریشن آنے والی دعوت اور چانسز کو مسترد کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے شکست کے خوف اور قومی ٹیم کی خراب کار کردگی کے دباؤ کی وجہ سے رواں سال جون میں انگلینڈ میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کو نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہالینڈ کے ایونٹ سے دستبردار ہونے کی وجہ سے پاکستان کو اس ایونٹ کے لئے وائلڈ کارڈ انٹری ملی تھی جو اس نے مسترد کردی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں شرکت پر تین کروڑ روپے خرچ ہوں گے اور حاصل کچھ بھی نہیں ہوگا، ٹیم کو بھیجنے کی کیا ضرورت ہے۔ اس وقت توجہ اپریل میں ہونے والے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ پر فوکس ہے۔ چیمپئنز ٹرافی 10 سے 17 جون تک لندن میں کھیلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :