ٹینس فیڈریشن نے دو ماہ کا شیڈول جاری ،14ایونٹس ہونگے

پیر 14 مارچ 2016 14:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن نے آئندہ دو ماہ کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری خالد رحمانی کے مطابق دو ماہ میں 14ایونٹس ہونگے۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق اے ٹی ایف پاکستان 14انڈر ٹینس اسلام آباد 14-19مارچ، واپڈا انٹریونٹ 17سے23مارچ ملتان، نیشنل جونیئرز 21سے 24مارچ لاہور، آل پاکستان رحیم یار خان نیشنل ٹینس26-31مارچ رحیم یار خان، قائد اعظم یوتھ گیمز اسلام آباد4-7اپریل، ماڈرن کلب فاؤنڈر ممبرز نیشنل ٹینس9-15اپریل کراچی، پنجاب گورنر کپ فیصل آباد 14- 20اپریل، پاکستان ایئر فورس خیبر کپ پشاور21-27اپریل، جونیئرز نیشنل ٹینس لاہور 28اپریل سے 2مئی لاہور میں ہونگے۔

بین الاقوامی مقابلوں میں جونیئرز ڈیوس کپ ،10-16مارچ، انڈر 14ڈویڑن ٹو ویتنام14 -21مارچ اور فیڈ کپ تھائی لینڈ 10-14اپریل میں ہوں گے۔