بنگلہ دیش چائے میں سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے باعث قیمتیں بحران کا شکار
پیر 14 مارچ 2016 14:04
ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) بنگلہ دیش کی چائے میں سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے باعث اس کی قیمتیں بحران کا شکار ہیں۔گزشتہ روز چٹاگانگ میں ہونے والی ہفتہ وار بولی کے دوران چائے کم معیار کی ہونے کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے اس میں عدم دلچسپی ظاہر کی جس کے باعث اس کی قیمتوں میں 4.8 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔
(جاری ہے)
چٹاگانگ میں ہونے والی اس بولی کے دوران چائے کی فی کلو قیمت 147.45 ٹکا (1.9 ڈالر )رہی جبکہ اس سے پچھلی بولی میں قیمت 154.96 ٹکا فی کلو رہی تھی۔
بولی کے دوران سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے چائے کا 26.8 فیصد سٹاک فروخت ہونے سے رہ گیا جبکہ اس سے پچھلے ہفتے مارکیٹ میں لائی گئی 1.17 ملین کلوگرام چائے میں سے 13.6 فیصد چائے فروخت نہ ہوسکی تھی۔ادھر حکومت کی جانب سے ملکی چائے کو سہارا دینے کیلئے بیرون ملک سے چائے کی درآمد پر پانچ فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کا امکان ہے ۔مزید تجارتی خبریں
-
سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے
-
اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے
-
عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی
-
گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ
-
اسلام آباد ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 608 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 67156 پرپہنچ گیا
-
برائیلر گوشت کی قیمت میں10روپے فی کلو اضافہ
-
پاک چین دوستی میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی،میاں زاہد حسین
-
چائے کی درآمدات میں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں نمایاں اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.