وزیراعظم محمد نواز شریف کی انقرہ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

پیر 14 مارچ 2016 14:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے انقرہ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اورحکومت نہایت افسردہ ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

ایک مذمتی بیان میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام اورحکومت نہایت افسردہ ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں ‘وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی ایک مشترکہ دشمن ہے اور اس کے خاتمے کے لئے جدوجہد سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان دنیا میں کسی بھی جگہ دہشت گردی کی کارروائی کے خلاف پختہ عزم رکھتا ہے۔ادھر دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ترکی کے عوام اپنے مضبوط عزم اور جذبے سے دہشت گردی کو فیصلہ کن شکست دیں گے۔رات انقرہ کے وسطی علاقے میں کار خودکش حملے سے درجنوں افراد جاں بحق اور سو سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔