انسداد دہشت گردی کی عدالت نے القاعدہ کے مبینہ دہشت گرد ڈاکٹر عثمان کے خلاف پیش کیا گیا چالان منظور کرلیا

ملزم عثمان کو پریڈی تھانے کی حدود میں مقابلے کے بعد گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ، بھتے کی رقم اور دیگر غیر قانونی مواد برآمد کیا گیا ملزم عثمان کراچی میں شہریوں سے دہشت گرد تنظیموں کے نام پر بھتہ وصول کرتا تھا ‘چالان میں موقف

پیر 14 مارچ 2016 14:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج نے القاعدہ کے مبینہ دہشت گرد ڈاکٹر عثمان کے خلاف پیش کیا گیا چالان منظور کرلیا۔

(جاری ہے)

پیر کو کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج نے القاعدہ کے مبینہ دہشت گرد ڈاکٹر عثمان مقدمے کی سماعت کی، سماعت کے دوران تفیشی افسر نے ملزم کے خلاف چالان پیش کیا، چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزم عثمان کو پریڈی تھانے کی حدود میں مقابلے کے بعد گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ، بھتے کی رقم اور دیگر غیر قانونی مواد برآمد کیا گیاچالان میں کہا گیا کہ ملزم عثمان کراچی میں شہریوں سے دہشت گرد تنظیموں کے نام پر بھتہ وصول کرتا تھا، ملزم شہریوں سے حاصل ہونے والی رقم بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں کو بھجوایا کرتا تھا، اس کے علاوہ ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر معصوم شہریوں کی ذہن سازی بھی کرتا تھا۔

عدالت نے چالان منظور کرتے ہوئے سماعت اگلی تاریخ تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :