کراچی میں پانی کی کمی سے فسادات پھوٹنے کا خدشہ ہے۔فاروق ستار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 14 مارچ 2016 14:22

کراچی میں پانی کی کمی سے فسادات پھوٹنے کا خدشہ ہے۔فاروق ستار

کراچی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مارچ۔2016ء) ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کراچی میں پانی کی کمی سے فسادات پھوٹنے کا خدشہ ہے۔ رضا ہارون کی مصطفیٰ کمال کے ساتھ شمولیت پر ان کا کہنا تھا کہ اللہ سب کو ہدایت دے۔ شہر قائد میں ایم کیو ایم کی صفائی مہم کے چوتھے روز رنچھوڑ لائن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی میں پانی کی کمی سے فسادات پھوٹنے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

ہم نے کراچی میں پانی کی منصفانہ تقسیم کو بھی یقینی بنانا ہے۔ کراچی والوں کو پانی کے نام پر لڑایا جا سکتا ہے۔ رضا ہارون کی مصطفیٰ کمال کے ساتھ شمولیت کے سوال پر انہوں نے کہا کہ قیاس آرائیوں میں نہیں جانا چاہئیے اللہ سب کو ہدایت دے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں تمام اکائیوں کی یکجہتی لازم ہے۔ ٹیکس کوئی اور لے رہا ہے اور کام کوئی اور کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا صفائی مہم کے تمام کام اپنی مدد آپ کے تحت کر رہے ہیں۔ عنقریب 25 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کچرا اٹھانے کے قابل ہو جائیں گے۔ روزانہ 10 سے 15 یوسیز میں صفائی کر رہے ہیں۔