فلسطینی شہری نے اسرائیلی عدالت میں پیشی ،جرم تسلیم کرنے سے انکار کردیا

اسرائیلی پراسیکیوٹر کا ابوغانم کو تین سال عمرقید کی سزا دینے کا مطالبہ

پیر 14 مارچ 2016 14:24

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) اسرائیلی پولیس کی حراست میں فلسطینی شہری نے اسرائیل کی مرکزی عدالت میں پیش ہونے اور اپنے خلاف قائم کردہ مقدمہ میں عائد الزامات تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی پراسیکیوٹر نے بلال ابو غانم کو 3سال عمر قید کی سزا کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق بلال ابوغانم کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی تھی مگرانہوں نے عدالت میں جانے اور اپنے اوپرعائد الزامات تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔

22 سالہ بلال ابوغانم پرالزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ برس بیت المقدس میں ایک اسرائیلی بس میں گھس کر ایک دوسرے فلسطینی نوجوان بہاء علیان کے ہمراہ فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں تین یہودی ہلاک ہوگئے تھے۔اسرائیلی پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تین یہودیوں کے قتل کی پاداش میں فلسطینی ملزم کو تین سال عمر قید کی سزاسنائیں۔ غالب امکان یہی ہے کہ اسرائیلی عدالت بلال ابوغانم کو اگلی سماعت میں 3بار عمرقید کی سزا سنائیگی۔