آئیوری کوسٹ میں مسلح افراد کا حملہ ،4یورپی سیاحوں سمیت 16افراد ہلاک ہوگئے

پیر 14 مارچ 2016 14:24

عابدجان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) مغربی افریقہ کے ملک آئیوری کوسٹ میں مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں4یورپی سیاحوں سمیت 16افراد ہلاک ہوگئے۔مقامی حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ آئیوری کوسٹ کے معاشی مرکز اور سب سے بڑے شہر عابدجان کے مشرق میں واقع تفریحی ساحلی قصبے گرینڈ بسام میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر میڈیا نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ تمام حملہ آور سیاہ لباس پہنے ہوئے تھے جنہوں نے ساحل پر واقع ریستورانوں میں موجود سیاحوں پر فائرنگ کی۔فائرنگ سے ہلاک افراد میں 14 شہری جبکہ اسپیشل فورس دستے کے 2اہلکار بھی شامل ہیں۔ حملے کی ذمہ داری القاعدہ کی مقامی شاخ القاعدہ فی بلاد المغرب نے داری قبول کرلی ہے۔