بھارتی فوج جموں میں رہائشیوں کو ہراساں کررہی ہے ،نیشنل کانفرنس

پیر 14 مارچ 2016 14:27

سرینگر ۔ 14 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارت نواز نیشنل کانفرنس نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوج کی طرف سے شہریوں کو ہراساں کئے جانے کے بارے میں آوازبلند کی ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے مقامی صدر دویندر سنگھ رانا نے جموں میں صحافیوں کو بتایا کہ فوج نگروٹہ میں ایمونیشن ڈپو کے ساتھ علاقے کے رہائشیوں کو ہراساں کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

ضلع جمو ں میں نگروٹہ کے علاقے جندراہ میں ایمونیشن ڈپو کے قریب رہائش پذیر چارہزار خاندانوں کو فوج ہراساں کر رہی ہے اور انہیں اپنی زمینوں پر کسی قسم کی تعمیرات کی اجازت بھی نہیں دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 1964میں لوگوں کو معمولی معاوضوں کے عوض اپنے اراضی فوج کو پٹے پر دینے کیلئے مجبور کیاگیا تھا ۔ دویندر سنگھ رانا نے کہاکہ فوج پانچ سو روپے فی کنال کے حساب سے معاوضہ طے کر رکھا ہے اور وہ بھی کشمیریوں کو ادا نہیں کیا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اگر مقامی افراد کی مشکلات دو رنہ کی گئی تو وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔ علاقے کے بعض افراد نے میڈیا کو اپنی مشکلات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ وہ فوج کے غیر قانونی تسلط کی وجہ سے اپنی ہی اراضی پر تعمیرات نہیں کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :