بھارتی فوج نے سیاچن گلیشیئر پر جدید آلات نصب کررکھے ہیں
پیر 14 مارچ 2016 14:27
جموں ۔ 14 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے لداخ کے علاقے میں سٹریٹجک اعتبار سے انتہائی اہم اورسطح سمندر سے18,875فٹ کی بلندی پر سیاچن گلیشیئر میں نگرانی کے لیے کئی جدید قسم کے آلات نصب کررکھے ہیں۔
(جاری ہے)
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکام نے جموں میں صحافیوں کو بتایا کہ بھارتی فوج بغیر پائلٹ کے چلنے والے جہازوں اور مختلف قسم کے راڈارز سمیت ہر قسم کے جدید آلات استعمال کررہی ہے۔
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کے اعتبار سے یہ جدید آلات ہمسایہ علاقوں کی سخت نگرانی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برف سے ڈھکی چوٹیوں کے لیے مخصوص قسم کے تیار کئے گئے ہتھیار اور آلات بھی پائپ لائن میں ہیں جوسیاچن گلیشر پر انتہائی سخت موسمی حالات میں بھی زیر استعمال آسکتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.