متحدہ عرب امارات کا جنگی طیارہ یمن میں لاپتا ہو گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 14 مارچ 2016 14:31

متحدہ عرب امارات کا جنگی طیارہ یمن میں لاپتا ہو گیا

دوبئی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مارچ۔2016ء) متحدہ عرب امارات کی فوج کا جنگی طیارہ یمن میں لاپتا ہو گیا ہے۔اماراتی فوج نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ جنگ میں شریک جہاز لاپتاہو گیا ہے۔ایک سال قبل سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے صدر عبدالربہ ھادی کا اقتدار بحال کرنے کے لیے یمن میں فضائی کارروائیاں شروع کی تھیں۔

(جاری ہے)

صدر ھادی کو یمن کے معزول صدر علی عبداللہ صالح کے حامی حوثی باغیوں نے اقتدار سے الگ کر دیا تھا۔سعودی اتحاد کی طرف سے اس سلسلے میں کوئی بیان جاری نہیں ہوا۔یمن میں فضائی مہم شروع ہونے کے بعد سعودی اتحاد کے کم از کم دو طیارے گر کر تباہ ہو چکے ہیں۔مئی 2015 میں مراکش کا ایف سولہ جنگی جہاز یمن میں ایک پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا۔ حوثیوں کا کہنا تھا کہ قبائلیوں نے طیارے کو مار گرایا۔دسمبر میں بحرین کا ایف سولہ جنگی جہاز یمن کے ہمسایہ ملک سعودی عرب میں تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :