یمن میں متحدہ عرب امارات کا لڑاکا طیارہ لاپتہ ہوگیا

پیر 14 مارچ 2016 14:37

ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) متحدہ عرب امارات کا لڑاکا طیارہ یمن میں لاپتہ ہوگیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی مسلح فورسز کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن میں سعودی قیادت میں اتحاد کے آپریشن میں حصہ لینے والا متحدہ عرب امارات کا لڑاکا طیارہ لاپتہ ہوگیا ہے جبکہ اتحاد طیارے کا سراغ لگانے میں فی الحال کامیاب نہیں ہوسکا