چچا کرکٹ محمد زمان ٹی 20ورلڈکپ کیلئے بھارت کا ویزا نہ ملنے پر پی سی بی کے خلاف سراپا احتجاج

پیر 14 مارچ 2016 14:41

چچا کرکٹ محمد زمان ٹی 20ورلڈکپ کیلئے بھارت کا ویزا نہ ملنے پر پی سی بی ..

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) دنیائے کرکٹ کے میدانوں میں اپنے مخصوص انداز میں قومی پرچم لہرانے والے محمد زمان المعروف چاچاٹی ٹونٹی ورلڈ کپ دیکھنے بھارت جانے کیلئے ویزا نہ ملنے پر پی سی بی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے چاچا ٹی ٹونٹی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ چیئر مین پی سی بی شہر یار خان اور نجم سیٹھی کو بھارتی ویزا کیلئے کئی بار درخواستیں دے چکے ہیں لیکن ان کی جانب سے عدم تعاون اور ویزا نہ دینے پر وہ سخت مایوس ہیں۔

(جاری ہے)

ان کی خواہش ہے کہ وہ بھارت میں ہونے والے ٹی ٹونٹیکرکٹ ورلڈ کپ کو دیکھنے کیلئے جائیں اور وہاں قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کریں۔لیکن پی سی بی ویزا کے بارے ان سے کوئی تعاون نہیں کر رہی۔انہوں نے کہا کہ ایشاء کپ میں سری لنکا ،بھارت اور بنگلہ دیش کے کرکٹ بورڈز اور حکومت نے اپنے شائقین کیلئے خصوصی ویزے جاری کئے لیکن وہ اس بات پر سخت مایوس ہیں کہ پی سی بی ان کے ویز ا کیلئے کوئی تعاون نہیں کر رہا۔اگر انہیں پی سی بی نے بھارتی ویزا نہ دلوایا تو وہ بھارت کی سر زمین پر سبز حلالی پر چم نہیں لہرا سکیں گے اور نہ ہی قومی کھلاڑیوں کی حو صلہ افزائی کر سکیں گے

متعلقہ عنوان :