شیخوپورہ کے قصبے قلعہ ستارشاہ میں ایک گھر میں آتشزدگی سے خاتون جاں بحق ‘ ایک زخمی

پیر 14 مارچ 2016 14:43

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) شیخوپورہ کے قصبے قلعہ ستارشاہ میں ایک گھر میں آتشزدگی سے خاتون جاں بحق ‘ ایک شخص زخمی ہو گیا ‘فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے 2گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق قلعہ ستارشاہ میں ایک بڑھیا رسولاں بی بی سردی سے بچنے کیلئے آگ تاپ رہی تھی کہ اس دوران بسترکوآگ لگ گئی، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیاجس سے گھر کی چھت گر گئی۔واقعہ میں رسولاں بی بی جاں بحق ‘ ایک شخص زخمی ہوگیا،فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے2گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا

متعلقہ عنوان :