کراچی میں امن کی بحالی سیملک میں کاروباری سرگرمیوں کوفروغ ملے گا ‘مفتاح اسماعیل

پیر 14 مارچ 2016 14:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی میں امن کی بحالی سے ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور قومی معیشت مستحکم ہوگی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آپریشن کے نتیجے میں کراچی میں امن وامان کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں کہیں بہتر ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شہر میں سٹریٹ کرائمز، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور دہشتگردی کی سرگرمیوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :