اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا
پیر 14 مارچ 2016 15:00
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء ) اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق غربِ اردن کے علاقے میں اسرائیلی فوج نے3 فلسطینیوں کو حملہ آور قرار دے کر گولیون سے بھون ڈالا۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غربِ اردن کے علاقے میں ایک بس سٹاپ پر موجود افراد پر حملوں کی کوشش کرنے والے تین فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا ۔
فوج کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ2 افراد نے بیت الخلیل کے نزدیک بس سٹاپ پر کھڑے راہ گیروں پر فائرنگ کی جس کے بعد فوجیوں نے گولی مار کرشہید کر دیا۔تیسرے شخص کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس نے اپنی گاڑی اس فوجی گاڑی سے ٹکرائی تھی جو بس سٹاپ پر حملے کے بعد وہاں پہنچی تھی۔(جاری ہے)
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے دوران تین فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں۔
یہ رواں ماہ اسرائیلیوں پر حملے اور جوابی کارروائی میں فلسطینیوں کی ہلاکت کا چوتھا واقعہ ہے۔اس سے قبل نو مارچ کو تل ابیب کے جنوب میں جفا کے مقام پر ایک شخص نے چاقو کے حملے میں10 افراد کو نشانہ بنایا ہے اور اس واقعے میں ایک امریکی سیاح ہلاک ہوئی تھی۔اس کے علاوہ مقبوضہ مشرقی یروشلم میں بھی دو اسرائیلی پولیس اہلکاروں پر گولیاں چلائی گئیں جس سے وہ زخمی ہو گئے تھے ہیں۔چوتھا حملہ بھی تل ابیب کے نزدیک پیتہ تکوا میں ہوا تھا جہاں ایک انتہائی قدامت پسند یہودی پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ ان تینوں حملوں میں شامل حملہ آور فلسطینی تھے اور انھیں ہلاک کر دیا گیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.