جرمنی، صوبائی انتخابات میں دائیں بازو کی عوامیت پسند جماعت کی زبردست کامیابی

پیر 14 مارچ 2016 15:00

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء) جرمنی کے صوبائی انتخابات میں دائیں بازو کی عوامیت پسند جماعت نے زبردست کامیابی حاصل کرلی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقتین جرمن صوبوں میں گزشتہ روز منعقد ہونیوالے صوبائی پارلیمانی انتخابات کے نتائج کو چانسلر انجیلامیرکل کی مہاجرین دوست پالیسیوں کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان انتخابات میں دائیں بازو کی عوامیت پسند جماعت اے ایف ڈی کو زبردست کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ صوبے سیکسنی انہالٹ میں اس جماعت کو 24 فیصد ووٹ ملے ہیں اور یہ کرسچین ڈیموکریٹک یونین سی ڈی یو کے بعد دوسری مضبوط ترین سیاسی قوت کے طور پر سامنے آئی ہے۔ اس صوبے میں سی ڈی یو کو سابقہ انتخابات کے مقابلے میں تقریبا 30فیصد کم ووٹ ملے ہیں۔ صوبے باڈن ورٹمبرگ میں گرین پارٹی30 فیصد ووٹ حاصل کرتے ہوئے کامیاب ترین سیاسی قوت رہی۔ صوبے رائن لینڈ پلاٹی نیٹ میں 36فیصد ووٹوں کے ساتھ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی ایس پی ڈی کو مضبوط ترین جماعت کی حیثیت حاصل ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :